پاکستان کی مسلح افواج میں اقلیتوں کی نمائندگی یکجہتی کی علامت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 
0
962

اسلام آباد  دسمبر 4(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرمی کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ کو شادی پر مبارک باد دی ہے ۔ مسح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں اقلیتوں کی نمائندگی یکجہتی کی علامت ہے ۔

پاک فوج کے پہلے سکھ آفیسر میجر ہرچرن سنگھ کی شادی گوادرہ پنچہ صاحب حسن ابدال میں انجام پائی ۔ شادی کی تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی ۔ میجر ہرچرن سنگھ نے پاک آرمی میں 2007 میں بطور کمشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔