وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا باقائدہ آغاز،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اورڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے

 
0
304

ڈرائیکٹر ایکسائز اور ایسوسی ایشن کے صدر نے غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد جنوری 29 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام نے وفاق کی حدود میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی سربراہی میں وفد نے ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان سے ملاقات کی ہے۔وفد نے ڈرائیکٹر ایکسائز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا عدم تعاون کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ملکر کام کریں گے بلال اعظم خان نے ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرز و انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پہلے مرحلے میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملکر وفاقی دارالحکومت کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کریں گی،پروفیشنل و بیڈ ٹیکس کی وصولی میں کامیابی کے بعد ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،ماضی میں رائج ٹیکسسز کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا