جاوید ہاشمی کی واپسی پر نواز شریف کا تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

 
0
553

لاہور دسمبر 4(ٹی این ایس):سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن ) میں واپسی کی وجہ سے کئی ارکان ناراض دکھائی دے رہے ہیں اس مفاہمت پسند گروہ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پارٹی چھوڑ کر گئے تھے تو ان کی جانے کی وجہ سے پارٹی کو کافی نقصان ہوا تھا لیکن اب کے بار پارٹی میں ان کو کسی خاص عہدے سے نہیں نوازا جائے گا ۔جبکہ نواز شریف نے تمام اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق نواز شریف ارکان کا اعتماد میں لینے کے بعد جاوید ہاشمی کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔جبکہ آج شام کو رائیونڈ میں جاوید ہاشمی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔مفاہمت پسند گروہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے حق میں نہیں ہے ۔