ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

 
0
319

لاہور اپریل 10 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ ایوان وزیر اعلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم لیبر کارڈ اور پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اصوبائی درالحکومت لاہور پہنچ گئے ، دورہ کے دوران وہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلی لاہور میں وزیر اعظم تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.

عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کے اندر موجود دھڑے بندیوں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے بل کے حوالے سے بھی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت ،مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کا جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے. وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے. وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں.