اس طرح کی ڈکٹیشن تومارشل لا ایڈمنسٹریٹر بھی نہیں دیتے تھے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرتبدیل ہونا چاہیے، اگرپیپلز پارٹی نے فیصلہ تبدیل نہ کیا توچیئرمین سینیٹ بھی تبدیل ہوسکتا ہے: ٹی وی پہ گفتگو
اسلام آباد، اگست 16 (ٹی این ایس): سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کا امیدوارتبدیل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے انھوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ن لیگ کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں؟
مشاہداللہ کے مطابق اس طرح کی ڈکٹیشن تومارشل لا ایڈمنسٹریٹر بھی نہیں دیتے تھے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرتبدیل ہونا چاہیے،اپوزیشن لیڈرکاعہدہ اکثریتی پارٹی کو ملنا چاہیےاگرپیپلز پارٹی نے فیصلہ تبدیل نہ کیا توچیئرمین سینیٹ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہپیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کوتبدیل کرنے کی بات کی ہے۔ن لیگ کے فیصلے بلاول کریں گے توپیپلزپارٹی کے فیصلوں کا اختیارشہبازشریف کو دے دیں۔