وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی، عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل

 
0
1776

عبدالرزاق داوٴد کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرِ قانون بنایا جاسکتا: ذرائع

اسلام آباد، اگست 16 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی۔ اس حوالے سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داوٴد کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرِ قانون بنایا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔