برائے مہربانی جلد اعلان کریں،ریحام خان بے تاب سی ہوگئیں

 
0
101

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ریحام خان نے’بی فور ٹوئٹر شیٹ ڈاؤن‘ کے ٹرینڈ کے ساتھ لکھا کہ برائے مہربانی نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیں۔

ادھر گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا، ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر (پیر) سے دوبارہ کھلیں گے۔