حقیقی آزادی مارچ :عمران خان آج اہم لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

 
0
144

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

تفصیلات کے مطابق مسرت چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آج انشاءاللہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکی قیادت میں پہنچنے والے مارچز کا اجتماع روات میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آج ایک تاریخی اجتماع ہوگا جس سے پاکستانی قوم کے متفقہ لیڈر عمران خان 4:15 اہم خطاب کریں گے جس میں وہ آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے لیڈر کی کال کے لیے تیار ہے اور بھرپور پیغام دے گی کہ یہ قوم کسی کی غلامی قبول نہیں کرے گی، اس وقت پوری قوم شدت سے چئیرمین کے خطاب کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی حاصل کی جائے گی جہاں قانون کی نظر میں سب برابر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا صحیح معنوں میں نفاذ ہوگا، عوامی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے اور ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست قائم ہوگی۔