اسلام آباد جولائی 11(ٹی این ایس)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پولیس سروسز کے دو افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر اسرار احمد خان کی خدمات تین ماہ کے ڈیپوٹیشن پر نیکٹا کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ مطلوب احمد کا تبادلہ نیشنل ہائی وے اور موٹر وئے پولیس میں کر دیا گیا ہے۔