عمران کے وارنٹ جاری کرنا زیادتی،الیکشن کمیشن نے اپنی پوزیشن کو مزید خراب کیا ہے ٗشیخ رشید احمد

 
0
462

اسلام آباد اکتوبر 12 (ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کر کے اپنی پوزیشن کو مزید خراب کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے۔