منشیات برآمدگی کیس: وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

 
0
141

منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے راناثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ۔