ایسی کوئی طاقت نہیں جوکچھ کر نے پرمجبورکرے ،یہ حقیقت نہیں کہ نیب کسی کے کہنے پرکارروائی کررہاہے: نیب

 
0
368

اسلام آباد، مارچ 15 (ٹی این ایس): نیب کا کہنا ہے کہ ادارے کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں،نیب ہرشخص کی عزت نفس اوروقارکاخیال رکھتاہے۔ اور ایسی کوئی طاقت نہیں جوادارے کوکچھ کر نے پرمجبورکرے یہ حقیقت نہیں کہ نیب کسی کے کہنے پرکارروائی کررہاہے۔

نیب کے ترجمان  کی طرف سے جاری بیان  میں یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ نیب پر صرف اور صرف قانون کی حکمرانی ہے کہا گیا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،شکایت کی جانچ پڑتال اورانکوائری کامطلب کسی کی تذلیل نہیں ہے بلکہ حقائق تک پہنچنے کے لئے شکایات  کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تفتیش ہی قانون کے مطابق بہترین ذریعہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نیب چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی  تمام بیوروز کے ڈی جیز کو یہ  ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق ہر شخص کی عزتِ نفس اور وقار کا خیال رکھا جائے۔

ترجمان کے مطابق نیب ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے بلا تفریق کام کر رہا ہے۔