حکومت کا مصباح الحق، یونس خان،  شاہد آفریدی اور  سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز جبکہ  خالد نور (کراٹے) اورناجیہ رسول  (تائیکوانڈو) کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان

 
0
838

اسلام آباد، مارچ  15 (ٹی این ایس):حکومت پاکستان نے کرکٹ کے چار  اور کراٹے و ٹائیکوانڈو کے ایک خاتون سمیت دو کھلاڑیوں کو ان  کی خدمات کےاعتراف میں  ستارہ امتیاز اور  تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کردیاہے۔

قومی کرکٹرز میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق،ملک کے سب سے زیادہ بیٹنگ ریکارڈس قائم کرنے والے یونس خان،  عالمی شہرت یافتہ شاہد آفریدی اور  چیمپئن ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔

چاروں کرکٹرز کو تئیس مارچ کو  ستارہ امتیاز  سے نوازا جائیگا

کھیلوں کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دو کھلاڑی پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے بھی نامزد  کئے گئے ہیں۔یہ کھلاڑی خالد نور (کراٹے) جبکہ ناجیہ رسول  (تائیکوانڈو) ہیں۔ ان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔