قلعہ سیف اللہ میں اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب گھر میں دھماکہ،3 خواتین اور 4بچے جاں بحق،15افراد ملبے تلے دب گئے

 
0
373

قلعہ سیف اللہ، مارچ  15 (ٹی این ایس):قلعہ سیف اللہ میں اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور متعددز خمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب ایک گھر میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں پورا مکان منہدم ہوگیا اور 15افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن میں 3 خواتین اور 4بچے بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے  مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ،جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ،دھماکہ کس چیز کا تھا؟ ابھی تک اس حوالے سے  کوئی بھی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ٹریکٹر ٹرالی میں رکھا گیا تھا تاہم اس حوالےسے تما م سیکورٹی ایجنسیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور اس تحقیقات کی جارہی ہیں۔