مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 1 دہشتگرد ہلاک 4 گرفتار، اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکہ خیز مواد برآمد

 
0
449

راولپنڈی ، مارچ  16 (ٹی این ایس):بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔