امریکہ کی ریاست میامی میں پیڈسٹرین پل گر گیا ،متعدد افراد،گزرنے والی متعدد گاڑیاں دب گئیں، امدادی کاروائیاں جاری

 
0
411

فلوریڈا، مارچ  16 (ٹی این ایس):امریکہ کی ریاست میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر چند روزقبل پیدل سڑک پار کرنے  کے لئے کھولاگیا پیڈسٹرین پل گر گیا ہے جس کے ملبے نیچے متعدد افرادکے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پل کے نیچے سے گزرنے والی متعدد گاڑیاں بھی اس کے ملبے تلے دب گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی  کا پیدل سڑک پار کرنے کے لئے بنایا گیا  پیڈ سٹرین پل  گر گیا ہے جس کے نیچے آ کر کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا  گیا ہے ۔میامی پولیس نے تصدیق کی ہے ریسکیونے ملبے تلے 6زخمی ہونے والے افراد کونکالا ہے جہنیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔پل گرنے کی وجہ سے پل کے اوپر اور نیچے چلنے والے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی پل کے نیچے آ گئیں ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔واضح رہے کہ پیڈسٹرین پل کا وزن950ٹن ہے جس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔