وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

 
0
311

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا. رپوٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اراکین مہنگائی اعدادو شمار پربحث کریں گے۔وفاقی کابینہ 38 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دے گی۔

کابینہ وزارت آبی وسائل میں ممبر پاور اور ممبر واٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ آئی پی او پاکستان چیئرمین اور ممبر کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ ممبر الیکٹرانک سرٹی فکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی