نوازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیاگیا

 
0
287

اسلام آباد اگست 13(ٹی این ایس)العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو عدلت پہنچادیا گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج نئی قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے اور تمام نئے منتخب ہونے والے اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان بھی بنی گالہ سے روانہ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کررہے ہیں جنہوں نے آج ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جب کہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماوں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاءاور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچ گئی ہے۔