ڈیرہ غازی خان رینجرز کارروائی اسلحہ برآمد ،6 ملزمان گرفتار

 
0
323

ڈیرہ غازی خان اگست 13(ٹی این ایس):ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے کوٹ مبارک میں رینجرز نے ایک مکان سےاسلحہ برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ کوٹ مبارک میں رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر10 مشین گن، 5 سیون ایم ایم، 3 پستول ، میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے۔رینجرز نے کارروائی میں 6ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔