بلوچستان میں ناراض بھائیوں کوقومی دھارےمیں لائیں گےدہشتگردی کےخلاف بلوچستان کےعوام نےووٹ کاسٹ کیا: اظہار خیال
اسلام آباد، اگست 16 (ٹی این ایس):ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال، انھوں نے کہا کہ ووٹ دینےوالوں کاشکرگزارہوں، میراتعلق بلوچستان جیسےپسماندہ صوبےسےہے،اسعدمحمودنےجمہوری اندازمیں مقابلہ کیا،عمران خان کااعتمادکرنےپرمشکورہوں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ناراض بھائیوں کوقومی دھارےمیں لائیں گےدہشتگردی کےخلاف بلوچستان کےعوام نےووٹ کاسٹ کیا۔بلوچستان تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہےچھوٹے اور محروم صوبے کو اہمیت دی گئی بلوچستان کو حقوق دلائیں گے۔