لگتا ہے عمران خان کے خلاف کیس میں بھی مجھے نااہل کیا جائے گا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو

 
0
394

اسلام آباددسممبر 4(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کے خلاف کیس میں بھی مجھے نااہل کیا جائے گا۔ پیر کو احتساب عدالت میں سماعت میں وقفہ کے دوران جب سابق وزیراعظم نواز شریف باہر آئے تو اس موقع پر ایک صحافی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ ہے، سپریم کورٹ نے ابھی تک نہیں سنایا، آپ اس پر کیا کہیں گے۔ اس پر نواز شریف نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلے میں مجھے ہی نااہل قرار دیا جائے گا۔ بعد میں نواز شریف آگے بڑھ گئے اور گاڑی میں بیٹھ کر پنجاب ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے۔