کراچی: سائٹ میں فوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

 
0
357

کراچی جولائی 5(ٹی این ایس):کراچی کےصنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ضیاء موڑ کے قریب واقع فوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر متاثرہ فیکٹری میں پہنچ گیا جس نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔علاقہ مکینوں کے مطابق صبح 8بجے لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے فوری قابو پالیا تھا، کچھ دیربعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کے 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ دوبارہ بھڑکنے کی وجہ تیز ہواؤں کا چلنا بتایا جارہا ہے جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔فائر بریگیڈ حکام آگ بجھانے کا حتمی وقت بتانے سے قاصر ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں علی الصبح آگ لگی جس وقت کوئی بھی فیکٹری میں موجود نہیں تھا اسی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان ہونے کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے۔