سندھ  بھر میں 8 تا 10 محرم موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد

 
0
1007

کراچی، ستمبر 08 (ٹی این ایس):محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 8 تا 10 محرم موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھرمیں اسلحے کی نمائش لاوڈسپیکر کے بلااجازت استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ نفرت انگیز تقاریر اوروال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ا س کے علاوہ 8 تا 10 محرم موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جس کا اطلاق پورے صوبے پر ہو گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل ڈبل سواری کے سوادیگرپابندیاں یکم تا10 محرم ہوں گی۔