پنجا ب حکومت  کاصوبے بھر میں تعینات بعض اعلیٰ افسران کو محرم  سے پہلےتبدیل کرنے سے انکار

 
0
385

لاہور، ستمبر 08 (ٹی این ایس):پنجا ب حکومت نے صوبے بھر میں تعینات بعض اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان افسران کی خدمات وفاقی حکومت نے طلب کی تھیں جس پر پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر فی الحال وہ پنجاب سے مطلوبہ افسران کو تبدیل نہیں کر سکتے محرم الحرام کے بعد وہ وفاقی حکومت کی ڈیمانڈ کے مطابق افسران کے تبادلے عمل میں لائیں گے ۔

واضح رہے کہ ان افسران میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کمشنر ز ،ڈپٹی کمشنرز اور اعلیٰ پولیس افسران شامل ہیں۔