لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے امریکہ اور ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقاتیں،انتہائی تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرانے اور عوامی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین

 
0
31

قونصل جنرل نے پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی،پی ایس ایل 9 کا میچ دیکھنے کی دعوت، امریکی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا
محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیا، امریکی قونصل جنرل، ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کیلئے اراضی کیلئے اقدامات اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرا م کوسراہا
پنجاب میں صرف 30روز کے اندر 6بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آپریشنل کئے، 120 این او سیز کا اجراء صرف 15دن میں کیاجارہاہے۔ محسن نقوی
محسن نقوی نے عوام کیلئے دن دیکھا نہ رات، اپنے کام سے لوگوں کے دل جیتے ہیں، انتہائی محنت،لگن، جذبے اور ویژن کے ساتھ ڈلیور کیا۔ترکیہ قونصل جنرل
لاہور22فروری:…… وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں آج بھی جاری رہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز(Ms.Kirstin K. Hawkins) اور ترکیہ کیقونصل جنرل درمش باشتو (Mr.Durmus Bastug) نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امریکی قونصل جنرل اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل اور ترکیہ کے قونصل جنرل کو پی ایس ایل 9 کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا اورپی ایس ایل 9کے انعقاد کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 13ماہ کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون اور کرکٹ بال کے گفٹ پر امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی قونصل جنرل نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کے لئے اراضی کے لئے اقدامات پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے خصوصی رپورٹ بھی پیش کی۔ امریکی قونصل جنرل نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرا م کوسراہا اور کہا کہ لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا بلاشبہ یہ آپ کا اچھا اقدام ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں صرف 30روز کے اندر 6بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آپریشنل کئے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر 120 این او سیز کا اجراء صرف 15دن میں کیاجارہاہے۔ انتہائی تیز رفتاری سے راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔ تینوں بڑے شہرو ں میں سیف سٹی پراجیکٹس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت سے آپریشنل کئے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ T20 ورلڈ کپ رواں برس امریکہ میں ہورہاہے،امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ پاکستانی قوم