راولپنڈی(ٹی این ایس) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،والدہ کو گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

 
0
627

راولپنڈی( )رتہ امرال پولیس کی کاروائی،والدہ کو گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اُ س کے بیٹے کامران نے گھر پر قبضہ کر کے اُسے گھر سے نکال دیاہے،رتہ امرال پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کامران کو گرفتار کرلیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدہ جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔