ڈی پی او چارسد کے پولنگ سامان ترسیل کرنے والے حساس مقامات کے دورے

 
0
1794

چارسدہ ، جولائی 24(ٹی این ایس):ڈی پی او چارسدہ سید شہزاد ندیم بخاری نے  الیکشن 2018کے حوالے سے پولنگ سامان ترسیل کرنے والے حساس مقامات کے دورے کئے۔

ڈی پی او نے پولنگ میٹریل تقسیم کرنے والے مقامات عبد الولی خان سپورٹس کمپلکس اور تنگی کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوضلعی الیکشن کے سامان کی ترسیل، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ چارسدہ پولیس مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے ۔ پولیس کیلئے تمام انتخابی امیدواران یکساں اہمیت کے حامل ہے ۔الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشن پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔ دوران الیکشن پولیس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اورفرینٹر کسٹبلری کے جوان فرائض انجام دے رہا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ دوران الیکشن امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔