علی ظفر کی میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید، عدالت جانے کا اعلان کر دیا

 
0
343

اسلام آباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی، معروف گلوکار علی ظفر نے الزامات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر کا کہنا تھا میں جنسی ہراسگی کے ہر حال میں مخالف ہوں ،میں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہوں ،ایک خاتون کا شوہر ہوں اور ایک خاتون کا بیٹا بھی۔انکا کہنا تھا کہ ہتک عزت کے معاملات پر وہ ہمیشہ اور بارہا اپنے دوستوں ، ہم نواؤں اور خاندان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں اب بھی ایسا ہی کروں گا ۔میرے پاس نہ تو کچھ چھپانے کو ہے اور نہ ہی میں خاموشی اختیار کر سکتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں میشا شفیع کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں اور ان کے خلاف عدالت جاؤں گا۔میں جذباتی نہ کر اس معاملے کو نہیں بلکہ انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ڈیل کروں گا ۔میں حتمی طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ معروف گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔