پیمرانے 17 نیوز چینلز کو محمد نواز شریف ومریم نواز کی تقاریر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی غلط خبر نشر کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز  جاری کردئے

 
0
350

اسلام آباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 17 نیوز چینلز کو میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی غلط خبر نشر کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جن ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ان میں جیو نیوز، رائل نیوز، دن نیوز، سماء ٹی وی، مشرق ٹی وی، روز نیوز، 92 نیوز، دنیا ٹی وی، چینل 5، آج ٹی وی اور ایکسپریس نیوز شامل ہیں۔

تمام نیوز چینلز کو24 اپریل کو ذاتی شنوائی کیلئے تحریری جواب کے ہمراہ طلب کر لیا گیا۔ مقررہ تاریخ تک جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی سے غیر حاضری کی صورت میں پیمرا آرڈیننس کی شق 29 اور 30 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔