اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس اور ووڈلینڈ ہیلتھ سنٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت ڈائبٹک جنرل فزیشن ڈاکٹر عنایت اللہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ڈسپنسری میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔اس اقدام کا مقصد پولیس افسران کی بہتر صحت اور فلاح و بہبود ہے۔اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور انکے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور ووڈلینڈ ہیلتھ سنٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ڈاکٹرعنایت اللہ نے ایم او یوپر دستخط کئے،معاہدے کے تحت ڈائبٹک جنرل فزیشن ڈاکٹر عنایت اللہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ڈسپنسری میں اپنی خدمات فراہم کریں گے،اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس افسران کی بہتر صحت اور فلاح و بہبود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران اور ان کے اہلخانہ کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں،ایسے اقدامات سے نہ صرف پولیس افسران کا مورال بلند ہو رہا ہے بلکہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو بہتر ین طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔مزید براں اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ڈسپنسری کا دورہ بھی کیا، انہوں نے ڈاکٹروں اور متعلقہ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈسپنسری میں پولیس افسران اور انکی اہلخانہ کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں















