اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پولیس کمیونٹی اور عوام پولیس دوستی کو اجاگر کرنے اور روابط کو بڑھانے کی جانب احسن قدم

 
0
36

ازدفتر افسر تعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*****
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پولیس کمیونٹی اور عوام پولیس دوستی کو اجاگر کرنے اور روابط کو بڑھانے کی جانب احسن قدم،
ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس سخت گرمی کے دوران سفر کرنیوالے شہریوں کیلئے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میںاسلام آباد پولیس شہریوں کو ہر ممکن مدد، جان و مال کی حفاظت اور سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام پولیس کے روابط کو بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں سخت گرمی میںسفر کرنیوالے شہریوں کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے تاکہ شہری گرم موسم کی شدت میں بخیریت سفر کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اورساتھ ہی ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان موجود خلاءکو پر کرنا ہے، شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہا اور آئی جی اسلام آباد اور انکی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔