اسلام آباد(ٹی این ایس) ابرہیم رئیسی کی شہادت ;اظہارتعزیت کے لیے خانوادہ شہید مظہرعلی مبارک کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ

 
0
553

ابرہیم رئیسی کی شہادت ;اظہارتعزیت کے لیے خانوادہ شہید مظہرعلی مبارک کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ……
شہید ایرانی صدرفلسطینیوں کی توانا آواز تھے,سابق امیدوار صدر پاکستان……..
اسلام آباد ( پریس ریلیز)
ابرہیم رئیسی کی شہادت پراظہارتعزیت کے لیے خانوادہ شہید مظہرعلی مبارک نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا
فیملی شہید مظہرعلی مبارک میں سابق امیدواران قومی اسمبلی عظمت علی مبارک، عظمیٰ مبارک، طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹس اورسابق صدراتی امیدوار پاکستان اصغرعلی مبارک سرکاری اعلان کردہ پانچ روزہ تعزیت کے آخری روز ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد تشریف لےگئے
ایرانی سفارت خانےکے عملے سےتعزیت کی اور تعزیتی کتاب میں جذبات اور تاثرات لکھے,
ایرانی صدر حجتہ الاسلام و المسلمین سید ابرہیم رئیسی کی ناگہانی شہادت پر اصغرعلی مبارک نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ ایرانی صدرصدی کے عظیم عالم میں سے ایک ہیں .
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین رفیق تھے ابراہیم ریئسی کی عظیم لیڈر شپ میں ایران دنیا کا سب سے اہم ملک بنا۔
سابق امیدوار صدر پاکستان نےلکھا کہ اس اندوہناک واقعے کی اقوام متحدہ کے ذریعےانکوائری کرائی جائے کیونکہ ماضی میں بھی ایسے واقعات کی انکوائری اقوام متحدہ سےکروائی جاچکی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہید سید ابرہیم رئیسی امت مسلمہ خاص طور پر فلسطینیوں کی توانا آواز تھے ایرانی صدر کی ناگہانی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہید ابرہیم رئیسی نےعالم اسلام کی وحدت کے لیے بھرپور کردارکیا.
سابق صدراتی امیدوار پاکستان اصغرعلی مبارک نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ ابرہیم رئیسی کی شہادت اسلام اور حمایت مظلومین کی تحریکوں کے لیے مضبوطی کا باعث ہو گی،
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،
خدا وند متعال مستضعفین ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی مغفرت فرمائے۔ آمین