اسلام آباد(ٹی این ایس) : چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے سی ڈی اے کے تمام دفتری امور کو مرحلہ وار ڈیجٹلائز کیا جارہا ہے

 
0
32

 چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے سی ڈی اے کے تمام دفتری امور کو مرحلہ وار ڈیجٹلائز کیا جارہا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے فراہم کی جانے والی سہولیات سے مستفید ہوسکیں اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں. اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کی روشنی میں ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن اور متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے کیپیٹل ہسپتال کے لئے الگ اور نئی ویب سائٹ کا اجراء کردیا گیا ہے. جسمیں تمام دفتری امور سمیت علاج و معالجے کی سہولیات تفصیل کے ساتھ فراہم کی گئیں ہیں تاکہ کیپیٹل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انکو سنگل کلک کی بدولت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشلائز ڈاکٹر تک بآسانی رسائی حاصل ہوسکے.

کیپیٹل ہسپتال کی نئی ویب سائٹ میں ایڈمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ، او ٹی اینڈ اینتھسیزا، باریاٹرک سرجری، بائیو میڈیکل انجینئرنگ، کارڈیک سرجری، کارڈیالوجی، ڈینٹل سرجن ڈیپارٹمنٹ، ڈرمٹالوجی، ایمرجنسی، انڈروکرنلوجی، ای این ٹی، جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ، گائناکالوجی اوبسڑیک، ایچ ایم آئی ایس، کچن ڈیپارٹمنٹ، مکسلوفیشل، میڈیکل، نیپرولوجی، نیورو سرجن، اوپتھومولوجی، آرتھوپیڈک، پیڈاٹریکس سرجری، پیڈاٹریکس ڈیپارٹمنٹ، پتھالوجی، فزیوتھراپی، پلاسٹک سرجری سمیت سائیکاٹری، ریڈیالوجی، سپنل سرجری، سٹور اور یورولوجی ڈیپارٹمنٹس کی نہ صرف تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں بلکہ متعلقہ اسیپشلائز ڈاکٹرز کی تفصیلات انکے تعلیمی بیک گراؤنڈ اور تعارف کے ساتھ فراہم کی گئیں ہیں.

مزید برآں کیپیٹل ہسپتال میں آپریشن تھیٹر، لیب ڈیپارٹمنٹ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور انکی ٹائمنگ جیسی معلومات کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں علاج و معالجے اور سرجریز کے لئے موجود جدید مشینری کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں ہیں. اسی طرح ہسپتال میں موجود مردانہ، زنانہ اور بچگانہ ڈاکٹرز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ وارڈ ان میں موجود بیڈ اور نئے آنے والے پراجیکٹس کی تفصیلات بھی نئی ویب سائٹ میں موجود ہیں تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

کیپیٹل ہسپتال کی نئی ویب سائٹ کے اجراء اور اسمیں فراہم کی جانے تفصیلات کے بعد ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ انکو اب سنگل کلک کی بدولت مطلوبہ ڈاکٹر تک رسائی میں نہ صرف مدد ملی ہے بلکہ اس احسن اقدام سے ہسپتال کی پرفارمینس پر بھی نمایاں اثر پڑا ہے.