اسلام آباد (ٹی این ایس کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے

 
0
140

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے جبکہ شہری گھر میں زمین موجود نہ ہونے پر مختلف طرح کے کنٹینرز میں بھی گھریلو سبزیاں کاشت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سائز کے مٹی کے بنے ہوئے گملے، پلاسٹک کے ٹب، ٹوکریاں، لکڑی کے کریٹ، شاپر بیگ، کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم، پرانے ٹائر وغیرہ بھی گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔