لاہور (ٹی این ایس) : شب برات،رحمتوں و مغفرت و الی بابرکت رات،بی بی پاکدامن مزار تک جانے کیلئے نیا راستہ کھل گیا

 
0
38

لاہور25فروری:
شب برات،رحمتوں و مغفرت و الی بابرکت رات،بی بی پاکدامن مزار تک جانے کیلئے نیا راستہ کھل گیا
ایمپرس روڈسے بی بی پاکدامن مزارتک 20فٹ چوڑی نئی سڑک کی تعمیرمکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا صوبائی کابینہ کے ہمراہ بی بی پاکدامن کے مزار کا دورہ
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیا،معیار کو سراہا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا
مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔محسن نقوی
اس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اوردعا کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام،سالمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانے والی نئی سڑک مکمل ہونے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔محسن نقوی
یہ سڑک علاقے کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ محسن نقوی
مزار بی بی پاکدامن ایمپرس روڈسے منسلک ہوگی، آمدورفت کے مسائل حل ہوں گے۔ محسن نقوی
مزار بی بی پاکدامن روڈپر علیحدہ پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جارہی ہے،زائرین گاڑی کھڑی کر کے دربار جاسکتے ہیں۔محسن نقوی
چیف سیکرٹری،آئی جی،سی سی پی او،چیئرمین پی اینڈ ڈی،تمام سیکرٹریزاورکابینہ ممبران کا شکریہ جنہوں نے 13ماہ ساتھ دیا۔محسن نقوی
ڈی جی پی آر کی ٹیم،محکمہ اطلاعات و ثقافت اوربیٹ رپورٹرز ساتھ رہے،کسی نے کوئی کمی نہیں چھوڑی، سب کا شکریہ۔محسن نقوی
اللہ تعالیٰ ملک اورہمارے صوبے کو مزید ترقی دے۔محسن نقوی
انجانے میں کوئی بھول ہوگئی ہوتو عوام سے معذرت خواہ ہوں۔محسن نقوی
تمام سیکرٹریز نے نیک نیتی سے کام کیا،پھر بھی کوئی غلطی ہوئی ہے تو عوام سے معذرت۔محسن نقوی
انشاء اللہ اگلی حکومت کام کرے گی۔محسن نقوی
چیف سیکرٹری زاہد زمان اورسیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے 600ارب روپے کا قرض ادا کیا۔ محسن نقوی
900ارب روپے سرپلس اور300ارب روپے ڈویلپمنٹ کیلئے چھوڑ کر جارہے ہیں۔محسن نقوی
یہ ٹیم کوئی عام ٹیم نہیں تھی،ٹیم نے بہت اچھا ڈلیور کیا،میں 10گھنٹے کام کرتا تھا تو ٹیم 16گھنٹے کام کرتی تھی۔محسن نقوی
سرپلس 900ارب روپے ہے،300ارب روپے ترقیاتی اور600ارب روپے کا قرضہ ادا کیا۔محسن نقوی
اچھرا واقعہ میں جن پولیس افسران نے اچھاکردار ادا کیا ان کیلئے میڈل کی سفارش کی ہے۔محسن نقوی
صحافیوں کیلئے کچھ کرنا میرا فرض تھا،اگر نہ کرکے جاتا تو دل بوجھل رہتا۔ محسن نقوی
مریم نواز نے 13ماہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔محسن نقوی
میں نے مریم نواز کو اپنی ناکامیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔محسن نقوی
محکمہ تعلیم میں جتنا کام کرنا چاہیے تھا اتنا نہیں کرپائے۔محسن نقوی
اگر ٹیم یہی رہی تو بہت زیادہ ترقی ممکن ہے،کیونکہ ٹیم اچھی ہوتو ترقی کی جاسکتی ہے۔محسن نقوی
چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،آئی جی سب نے محنت کی،سب نے اپنا حصہ ڈالا۔محسن نقوی
سارے پرانے دوستوں نے ساتھ دیا۔محسن نقوی
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز، تعمیرات و مواصلات، اوقاف، کمشنر لاہور،سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ٹی اولاہور،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے