باپ سیر بیٹا سوا سیر

 
0
803

 

لاہور جولائی22(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بیٹا  لوگوں کو تنگ کرنے لگ گیا، تھانہ مارگلہ میں طلال چوہدری اور اس کے دوستوں کے خلاف درخواست جمع کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بیٹا نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے لگا۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی طلال چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کئی درخواست دی گئی ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے بیٹے نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی ، ہسان طلال اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ آیا اور میرے بھائی کو گن پوائنٹ پر گاڑی میں بیٹھا کر لے گیا، اسد احمد کے بھائی نے 15 کو کال کی اور تھانہ مارگلہ میں رپورٹ کی کہ اس کا بھائی اغوا ہو گیا ہے رپورٹ کرنے کے بعد پتا چلا کہ میرے بھائی کو تھانہ آبپارہ میں دو گھنٹے تک مارا پیٹا گیا درخواست گزار کے مطابق ہسان  طلال کے ساتھ چار سے پانچ گاڑیاں بھی تھی، اس سے پہلے بھی ہسان طلال کے خلاف کئی شکایتیںموصول ہوئی ہیں۔