لاہور کے فورٹرس اسٹیڈیم میں واقع جوائے لینڈ میں جھولا گر گیا، 6 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

 
0
1272

لاہورجولائی22(ٹی این ایس): کینٹ کے علاقے میں واقع فورٹرس اسٹیڈیم میں جھولا گرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے فورٹرس اسٹیڈیم میں واقع جوائے لینڈ میں جھولا گر گیا ہے۔ جھولا گرنے کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں جنہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جوائے لینڈ لاہور کا مشہور ترین تفریحی پارک ہے۔ اس پارک میں گزشتہ برس بھی اسی قسم کا حادثہ پیش آ چکا ہے۔