عمران خان سے سخت سوال کرنیوالی جرمن ٹی وی اینکر کو سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی کی دھمکیاں

 
0
120

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر خاتون اینکر نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔