علی سرفراز حسین نیب لاہور کے نئے ڈی جی تعینات

 
0
173

علی سرفراز حسین کونیب لاہور کے نئے ڈی جی تعینات کردیا گیا۔ علی سرفراز حسین کی خدمات نیب میں ڈیپوٹیشن پر لی گئیں۔
علی سرفراز حسین پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز میں گریڈ 20کے افسر تھے۔علی سرفراز حسین کو نیب میں گریڈ 21 میں تعینات کیا گیا سابقہ ڈی جی نیب مرزا سلطان محمد سلیم کو گزشتہ روز ہٹایا گیا تھا ،اس سے پہلے نیب کراچی کے ڈی جی جاوید اکبر بھی ڈیپوٹیشن پر لگائے جا چکے،جاوید اکبر ریاض کو اکتوبر میں ایف آئی اے سے ڈیپوٹیشن پر لایا گیا تھا۔