وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے تین حادثات، تین موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق

 
0
494

اسلام آباد، اپریل 04 (ٹی این ایس):   وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات کے دوران موٹرسائیکل سوارتین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ ترنول کے علاقہ سرائے مادھومیں ڈمپرنمبر6924زیڈپشاورنے موٹرسائیکل نوجوان واجدعلی کو کچل دیاجوموقع پر دم توڑگیا۔

تھانہ رمناپولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے شہزادنامی شہری نے بتایاکہ مدعی کابیٹاخداداد موٹرسائیکل پر جی الیون فور کی طرف سے گزررہاتھاکہ تیزرفتارٹیوٹاہائی ایس ویگن نمبر8892ایل ای ایس نے ٹکرماردی جس سے وہ دم توڑہوگیا۔

تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر تیزرفتارکارنمبر540اے جے یونے موٹرسائیکل سوار جمیل بشیرنامی نوجوان کو کچل دیاجوموقع پر دم توڑگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔