وفاقی دارالحکومت میں چوری کی 5 واردات، کئی شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکل اوردیگراشیاء سے محروم

 
0
342

اسلام آباد، اپریل 04 (ٹی این ایس):  وفاقی دارالحکومت میں چوری اورقفل شکنی کی پانچ مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکل اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ آبپارہ کی حدودمیں واقع لوک ورثہ کی پارکنگ سے شہری انعام اللہ کا ون ٹوفائیوموٹرسائیکل نمبر3950ڈی جی پی چوری ہوگیا۔سیکٹر جی نائن ٹو کے رہائشی احسن زمان نامی شہری نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرسے دوعددموبائل فون چوری کرلئے ہیں۔

تھانہ کورال کے علاقہ بھمبرتراڑ کے رہائشی ندیم حسین نامی شہری نے پولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان کے گھرسے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ہیں۔

غوری ٹاؤن فیزفائیوکے رہائشی محمداکرم نامی شہری نے کورال پولیس کوبتایاکہ گھریلوملازمہ صدف نے گھرسے نقدی اورپرائزبانڈچوری کئے ہیں۔

جناح گارڈن کے رہائشی عمران راشدنے نامی شہری نے لوہی بھیرپولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرسے نقدی اورطلائی زیورات چوری کرلئے ہیں۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔