کورال اورسہالہ تھانوں کی حدود میں دوافراد کو اغواء کرلیاگیا

 
0
314

اسلام آباد، اپریل 04 (ٹی این ایس):  وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ میں واقع تھانہ کورال اورتھانہ سہالہ کی حدود سے دوالگ الگ واقعات کے دوران دوافراد کو اغواء کرلیاگیا۔

شریف آبادکے رہائشی حسنین معاویہ نامی شہری نے تھانہ کورال پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ دواپریل کو نامعلوم ملزمان نے مدعی کے والد مسعود الرحمان کواغواء کرلیاہے۔جبکہ دوسرے واقعہ میں روات کے رہائشی غنم خان نے تھانہ سہالہ پولیس کوبتایاکہ اکیس مارچ کونامعلوم ملزمان نے مدعی کے بیٹے سمیع اللہ کو اغواء کرلیاہے۔پولیس نے زیردفعہ365کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔