صدرکے مشیر خارجہ امور نوروز محمدوف آذربائیجان کے نئے وزیراعظم منتخب

 
0
2313

باکو, اپریل 22(ٹی این ایس): وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے نوروز محمدوف کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے سے قبل ملکی صدر الہام علیئیف کے خارجہ امور کے مشیر تھے۔ وہ آذربائیجانی صدر کے دفتر کے نگران بھی رہ چکے ہیں۔ محمدوف کے نام کی توثیق ایسے وقت میں کی گئی ہے جب الہام علیئیف نے چوتھی مدت صدارت کے الیکشن میں کامیابی ابھی چند روز قبل حاصل کی تھی۔ یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم نے رواں مہینے کے دوران ہونے والے صدارتی الیکشن کو غیرشفاف قرار دیا تھا۔