اسرائیلی فوج کی کارروائی، معذور شخص سمیت چارفلسطینی شہید،درجنوں زخمی

 
0
355

مقبوضہ بیت المقدس دسمبر 16(ٹی این ایس)اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں معذور شخص سمیت 4 فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرے کیئے، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔مظاہرین کی قابض فورسز سے جھڑپیں ہوئیں،اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائیں، حتی کہ وہیل چیئر پر احتجاج کرنے والے فلسطینی ابراہیم ابو ثریا کوبھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔گولیوں کا نشانہ بننے والے ابراہیم کی دونوں ٹانگیں اسرائیلی فضائی حملے میں ضائع ہوگئی تھیں جبکہ قابض فوج نے مسجد اقصی کے داخلی راستوں پر موجود فلسطینیوں پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔