اٹلی میں مریض کو مرنے کا حق دینے کا قانون منظور

 
0
367

روم دسمبر 16(ٹی این ایس)اٹلی کی کیتھولک حکومت نے چرچ کی مخالفت کے باوجود ایک قانون کی منظوری دے دی جو مریضوں کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ زندگی میں اضافہ کرنے والے علاج سے انکار کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چرچ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خودکشی میں معاونت کے مترادف ہے۔اٹلی کی سینیٹ نے ’ زندگی کی وصیت ‘سے متعلق قانون کی منظوری دی جو ایسے افراد کو علاج معالجے کا تعین کرتا ہے ان مریضوں کو انکار کا حق دیتا ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہیں یا خطرناک طور پر زخمی ہیں۔اٹلی کی طاقت ور مذہبی قوت بشپ کانفرنس نے نئے قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ڈاکٹروں کو صحت عامہ سے متعلق ان کی ذمہ داری سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔اس قانون کو دائیں بازو کی اعتدال پسند حکمران جماعت اور حکومت مخالف فائی اسٹار موومنٹ دونوں کی حمایت حاصل ہے۔یہ قانون مریض کو نہ صرف علاج بلکہ خوراک اور پانی سے بھی انکار کا حق دیتا ہے۔