وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد

 
0
1427

اسلام آباداکتوبر 7 (ٹی این ایس)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے,ڈھانچے کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا ہے ,شناختی کارڈ کسی عمران نامی شخص کا ہے ۔شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈھانچے کے قریب سے ملا شناختی کارڈ مذکورہ شخص کا ہی ہے ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی ہڈیوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔

 

پولیس کے مطابق اس شخص کی موت دو ماہ قبل ہوئی تھی لیکن موت کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔پولیس نے تحقیقات کا آغازکر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی کسی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔