اسلام آباد ہائی کورٹ ، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نااہلی کیس کی سماعت3 ہفتوں میں جواب طلب

 
0
424

اسلام آباداکتوبر 7(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے نااہلی کیس میں تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی ۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے اقامے کو ظاہر نہیں کیا، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد 3 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں وزیر خارجہ سے تین ہفتوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔