دارالحکومت میں کینٹینر سٹور، مشرف کے دور سے قائم یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے اس سٹور پر ملازمین ڈیوٹی دینے سے گریزاں

 
0
510

اسلام آباد، اپریل 10 (ٹی این ایس): سابق صدرپرویزمشرف کے دورمیں ہنگامی بنیادوں پر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے سیکٹرآئی نائن ون کی آبادی کے لئے برلب سڑک کنٹینررکھ کر اپناسیل پوائنٹ کھول لیاتھاجسکے بعد وقت اورحالات توبدلتے رہے لیکن کنٹینرسٹورجوں کا توں ہی رہا۔

اس کنٹینرمیں یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کا کوئی بھی عملہ ڈیوٹی دینے کوتیارنہیں ۔جس کی وجہ سے آئے روز ملازمین جان چھڑواکریہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔یہاں ڈیوٹی پر موجود ایک ملازم نے ٹی این ایس کو بتایاکہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے یہاں تعینات ہے تاہم نہ تو اسے کنٹینرکے اندر اس سٹور کے قیام کی وجہ اور نہ ہی یہ معلوم کہ اسے جاری رکھنے کی کیا تُک ہے؟


سٹور کنٹینرکے بالکل سامنے واقع کچی بستی کے مکینوں کا کہناہے کہ یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے اس کنٹینرسٹورکی وجہ سے انہیں سستی اشیاء گھرکی دہلیزپر دستیاب ہے۔