موجودہ حکومت نے ملک کو بجلی کے بحران سے باہر نکالا اور معیشت کو مضبوط کیا، اگر ملک معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور ہوتو کوئی اسلحہ بھی آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا،وفاقی وزیر داخلہ

 
0
1117

نارووال اکتوبر 7(ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکلنے نہیں دیا گیا جہاں آئینی اور جمہوری نظام چلے، موجودہ حکومت نے ملک کو بجلی کے بحران سے باہر نکالا اور معیشت کو مضبوط کیا، اگر ملک معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور ہوتو کوئی اسلحہ بھی آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا،2017میں ایک منظم سازش کے تحت ملک کے منتخب وزیراعظم کو نا اہل کر دیا گیا، جو قوم خود احتساب کے علم کو فروغ نہیں دیتی وہ ترقی کے عمل میں پیچھے رہ جاتی ہے۔

وہ ہفتہ کو نارووال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں خود احتساب کے عمل کو فروغ دینا ہو گا،جو قوم خود احتساب کے علم کو فروغ نہیں دیتی وہ ترقی کے عمل میں پیچھے رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی کا بہت بڑا بحران تھا،موجودہ حکومت نے ملک کو بجلی کے بحران سے باہر نکالا اور معیشت کو مضبوط کیاہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور ہوتو کوئی اسلحہ بھی آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا،ہم نے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کئے،آج امن کی صورتحال 2013سے بہت بہتر ہے جس کی وجہ سے مقامی سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے،20ویں صدی کے اختتام پر سیاسی نظریات کا دور ختم اور ترقی کی دوڑ شروع ہوئی،2014میں ایک منظم سازش کے تحت انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکلنے نہیں دیا گیا جہاں آئینی اور جمہوری نظام چلے۔منتخب حکومت پر حملہ ہوا،2017میں حکومت پر ایک اور حملہ ہوا اور منتخب وزیراعظم کو نا اہل کر دیا گیا۔