کراچی06جولائی(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے سکھراور پنو عاقل کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سکھر پنوں عاقل اورعلاقوں میں حلقہ بندیوں کے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی عدالت میں تمام دائر کی گئی درخواستوں کو عدالت نیمسترد کردیا سکھرمیں خورشید شاہ ان کے داماد اویس کیانتخابی حلقوں کی حلقہ بندیوں کیخلاف بھی درخواستیں مسترد کردی گئی جبکہ سابق رکن اسمبلی جام اکرام اللہ نے بھی پنوں عاقل کے صوبائی حلقہ کی ڈیلمیٹیشن کیخلاف دائرتھی عدالت نے جام اکرام اللہ کی بھی درخواست مسترد کردی واضع رہے کہ سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے 206 اور 207 سمیت، پی ایس 19، 20، 21، 22، اور 25کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں دائر تھیں